تاریخ امریکہ یوم شہادت پر یہ پہلا جلوس تھ ...This was the first 21 ramzan procession on Martyrdom Day in the history of America

لٹل پاکستان بروکلین میں یوم علی ؑ کا جلوس سیاہ فام اژدھام کی شکل میں برآمد ہوا۔
المہدیؑ سنٹر سے نکلنے والا یہ احتجاجی ،ماتمی جلوس تاریخ امریکہ یوم شہادت پر یہ پہلا جلوس تھا
لٹل پاکستان نعرہ حیدری سے گونج اٹھا۔
ہر سال 21 رمضان کو جلوس برآمد ہوگا۔سینکڑوں شیعہ و سنی مسلمان شریک ہوئے
شرکائے جلوس علم عباسؑ اورکتبے اٹھائے کونی آئلینڈ ایونیو پر لبیک یا علیؑ اور سلام یا علیؑ کے نعرے لگاتے ہوئےماتم کرتے رہے
یہ جلوس ہمیں مولا متقیانؑ کی تشیع جنازہ کی یاد تازہ کراتا ہےIn Little Pakistan Brooklyn, the Yom Ali procession took the form of a black procession.
This protest and mourning procession leaving from Al-Mahdi Center was the first procession on Martyrdom Day in the history of America
Little Pakistan slogan resonated with Haidari.
Every year the procession will be held on 21st Ramadan. Hundreds of Shia and Sunni Muslims participated
The participants of the procession carried Alam Abbas (A.S.) and books and mourned on Coney Island Avenue chanting ``Labik Ya Ali (A.S.) and Salam Ya Ali (A.S.)''.
This procession reminds us of the funeral of Maula Muttaqiyan۔آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی کا خطاب
نیویارک(نمائندہ خصوصی)حضرت امام علیؑ کے یوم شہادت کا ماتمی جلوس اکیس رمضان کو آب و تاب اور عقیدت و احترام سے المہدیؑ سنٹر سے برآمد ہوا۔کور ٹیلیو سے ہوتا ہوا واپس المہدیؑ سنٹر پہنچا۔شبیہ تابوت مولا کائناتؑ، علم سرکار غازی عباسؑ جلوس کے ہمراہ رہے۔شرکا نے ناد علیؑ یا علیؑ مدد ، سلام یا علیؑ، لبیک یا علیؑ کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔حسینی قلندری ماتمی دستہ ، زیدی برادران،جعفری برادران، آغا برادران، انجمن خدام المہدیؑ نے نوحہ خوانی کی۔مقامی پولیس حفاظت پر مامور رہی جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی بھرپور نمائندگی تھی۔ اہل تشیع کے ساتھ اہل سنت بھی شریک تھے۔جلوس میں امام الخوئی اسلامک سنٹر ، شاہ نجف امام بارگاہ،امام بارگاہ نیو جرسی ، جعفریہ کونسل آف یو ایس اے،آئی کان،اہل بیتؑ سنٹر سمیت مختلف انجمنوں کے عزادار شریک ہوئے۔معصوم بچوں نے کتبے اور علم اٹھا رکھے تھے۔مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین عزادار کی بھی خاصی تعداد شریک تھی۔ اخباری نمائندوں اور پولیس کے مطابق ساڑھے پانچ سو افراد جلوس میں شریک ہوئے۔جلوس کے اختتام پر مجلس کا انعقادہوا جس میں چوہدری خاور علی خاوری، پروفیسر راجہ حسن رضا،راشد زیدی،محمد علی ٹیپو، تعظیم حسین کاظمی، صفدر شاہ ، ولی رضوی اور نور رضا حسین نے خطاب کیا،ایم سی کے فرائض مخدوم زادہ سید زین عباس بخاری نے انجام دئیے،مٹھاس ریسٹورنٹ کے مالک اویس بٹ حیدری کی طرف سے افطار کا اہتمام تھا۔ جلوس و مجلس و ماتم سے لٹل پاکستان کی فضا سوگوار ہو گئی۔ اور پولیس آفیسر نوزی سکارٹ اور حیدر شاہ نے جلوس کی برآمدگی کے لئے خاص تعاون کیا۔آیت اللہ سندرالوی اور المہدیؑ سنٹر کے ارکان فردا فرادً شرکا کا شکریہ ادا کیا۔اگلے سال اکیس رمضان کو جلو س ایونیو سی تک ہوگا۔ڈاکٹر سندرالوی نے اپنے خطاب میں پولیس اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا المہدیؑ سنٹر امریکہ بھر میں مذہب جعفریہ کی شناخت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا یوم علیؑ کے جلوس میں ظالموں سے دوری اور مظلوموں سے حمایت کا درس دیتا ہے۔امام علیؑ کی روح کو خوش کرنے کا راز آپ ؑ کی سیرت پاک پر چلنے میں مضمر ہے۔






Comments
Post a Comment