پاکستانی ججوں کو بھیجے گئے خطوط میں اینتھرکس کی دھمکی: یہ زہریلا سفوف کیا ہے اور کتنا مہلک ہوتا ہے؟ Anthrax threats in letters sent to Pakistani judges: What is this toxic poison and how deadly is it



 پاکستانی ججوں کو بھیجے گئے خطوط میں اینتھرکس کی دھمکی: یہ زہریلا سفوف کیا ہے اور کتنا مہلک ہوتا ہے؟ 

 Anthrax threats in letters sent to Pakistani judges: What is this toxic poison and how deadly is it ?

اینتھریکس کیا ہے اور یہ کتنی خطرناک ہوتی ہے؟

What is anthrax and how dangerous is it?

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق اینتھریکس ایک ایسی بیماری ہے جو ’بیسیلس اینتھریکس‘ نامی بیکٹیریا کی وجہ سے پھیلتی ہے جو کہ قدرتی طور پر زمین میں پایا جاتا ہے۔ اس بیکٹیریا کی وجہ سے عموماً پالتو اور جنگلی جانور متاثر ہوتے ہیں تاہم انسان بھی متاثرہ جانوروں یا ان سے تیار ہونے والی مصنوعات کی وجہ سے اس بیکٹیریا سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ بیماری وبائی نہیں ہوتی یعنی متاثرہ مریض سے کسی دوسرے کو لاحق نہیں ہو سکتی۔

According to the U.S. Centers for Disease Control and Prevention (CDC), enthes is a similar disease caused by bacteria on the ground that are naturally eaten. This bacteria usually infects pets and wild animals, but humans can also get infected by eating animals or animal products.


Importantly, this disease is not contagious.



سی ڈی سی کے مطابق جب بیکٹیریا کے خلیے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں تو متحرک ہو کر جسم میں پھیل جاتے ہیں اور زہریلا مواد خارج کرتے ہیں جس سے شدید بیماری ہوتی ہے۔ یہ خلیے سانس لینے سے، خوراک کے ساتھ یا پھر ایسا پانی پینے سے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں جس میں بیکٹیریا موجود ہو۔

سی ڈی سی کے مطابق اینتھریکس کی علامات کا انحصار انفیکشن کی قسم پر ہوتا ہے اور یہ ایک دن میں بھی ظاہر ہو سکتی ہیں اور دو ماہ بھی لے سکتی ہیں۔ تاہم اگر ان علامات کا علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری پورے جسم میں پھیل سکتی ہے اور موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

According to the CDC, when bacterial cells enter the human body, they become active and spread throughout the body, releasing toxins that can cause serious illness. These cells can enter the body by breathing in, eating or drinking water that contains the bacteria.

According to the CDC, the symptoms of anthrax depend on the type of infection and can appear within a day or take up to two months. However, if these symptoms are not treated, the disease can spread throughout the body and cause death.

اینتھریکس کی علامات میں بخار، چھاتی میں تکلیف، سانس لینے میں مشکل، کھانسی، پیٹ میں درد، الٹیاں، سر درد اور زیادہ پسینہ آنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ مریض کو شدید تھکاوٹ اور جسم میں درد کا احساس ہو سکتا ہے۔

اینتھریکس کی علامات میں خراب گلہ، کھانے میں تکلیف، اسہال، آنکھوں کا سرخ ہونا، پیٹ کا پھول جانا اور بیہوشی بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

عام طور پر ڈاکٹر اس کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کرتے ہیں لیکن مرض کی شدت زیادہ ہونے کی صورت میں مریض کو ہسپتال میں داخل کرنے اور مصنوعی طریقے سے سانس لینے میں مدد فراہم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

Symptoms of anthrax include fever, chest pain, difficulty breathing, cough, abdominal pain, vomiting, headache, and profuse sweating. In addition, the affected patient may experience severe fatigue and body aches.


Symptoms of anthrax can include poor appetite, difficulty eating, diarrhea, red eyes, bloating, and fainting.


Doctors usually use antibiotics to treat it, but in severe cases, the patient may need to be hospitalized and assisted with artificial respiration.


Comments

Popular posts from this blog

5 Best Video Editors with 5 Star Ranking

چین میں، آپ بیت الخلا میں پیشاب کرنے جاتے ہیں، اور.....In China, you go to pee in the toilet, and