11 شعبان جشن شہزادہ عپی اکبر ع خوشاب
اا شعبان جشن شہزادہ علی اکبرع ابن امام حسین ع کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی دربار باوا حیدر شاہ شیرازی محلہ آہیرانوالہ خوشاب پر زیر انتظام سید عمران حیدر شیرازی پوپی شاہ و سید حسن عسکری شیرازی و سید کامران حیدر شیرازی گوگی شاہ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک ک مایہ ناز علما و ذاکرین نے علم و معرفت سے بھرپور کلام سے محبان اہل بیت ع کے دلوں کو تسکین و راحت پہنچائ ۔ تقریب میں لنگر نیاز کا بھرپور انتظام کیا گیا تھا۔ بانیان محفل نے شرکا میں عیدی بھی تقسیم کی جبکے محفل کے اختتام پر 1 خوش نصیب کو بزریعہ قرہ اندازی ۔زیارات مقدسہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا


Comments
Post a Comment